مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق رائٹرز نے اپنی ایک خبر میں کہا ہے کہ فرانسیسی ڈائریکٹوریٹ جنرل آف سول ایوی ایشن (ڈی جی اے سی) نے اعلان کیا ہے کہ ایئرپورٹ ملازمین کی ہڑتالوں اور احتجاج کے جاری رہنے کی وجہ سے تولوز، مارسیلی، لیون، مونٹ پیلیئر اور نانٹیس ایئرپورٹس پر جمعرات کو 20 فیصد پروازیں منسوخ کردی جائیں گی۔
اسی طرح پیرس اورلی ایئرپورٹ کے حکام نے حکومت اور "پینشن قانون میں ترمیم" کے خلاف مسلسل احتجاج کی وجہ سے ایئر لائنز سے جمعرات کو اپنی 30% پروازیں منسوخ کرنے کو کہا ہے۔
خیال رہے کہ رواں سال 10 جنوری کو فرانس حکومت نے پنشن قانون میں ترمیم کا مسودہ پیش کیا جس پر عمل درآمد ہونے کی صورت میں اس سال ستمبر سے ریٹائرمنٹ کی عمر میں بتدریج تین ماہ کا اضافہ ہو جائے گا۔ اگر یہ مسودہ منظور ہو کر لاگو ہو جاتا ہے تو فرانس میں 2030 تک ریٹائرمنٹ کی عمر 64 سال ہو جائے گی۔
فرانسیسی عوام ان اصلاحات کے خلاف چار ہفتوں سے میکرون حکومت کے خلاف بڑے اور ملک گیر مظاہرے کر رہے ہیں۔ رواں ہفتے، ہفتے کے روز ہونے والے مظاہروں میں تقریباً دس لاکھ افراد نے شرکت کی۔
آپ کا تبصرہ